28 فروری 2021 - 13:52
سعودی عرب پر یمنی فوجی کاروائی کی تفصیلات/ ریاض کی حساس تنصیبات پر ایک میزائل اور ۱۵ڈرونز سے حملہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: "ہم نے یہ آپریشن بیلسٹک میزائل اور 15 ڈرونز کے ذریعے کیا اور اس دوران ہم نے ریاض میں اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔"

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع" نے سعودی عرب میں ٹھوس فوجی کاروائی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاض کے حساس مقامات کو ایک بیلسٹک میزائل اور 15 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔   
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: "ہم نے یہ آپریشن بیلسٹک میزائل اور 15 ڈرونز کے ذریعے کیا اور اس دوران ہم نے ریاض میں اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔"
یحییٰ سریع نے کہا: "گذشتہ روز سعودی حدود کی گہرائیوں میں بیلسٹک میزائل آپریشن ذوالفقار میزائل اور 15 صماد ڈرون طیاروں کے ذریعے کیا گیا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے گزشتہ رات صبح تک جاری رہے اور آئندہ دنوں میں اس طرح کے حملوں میں تیزی بھی آ سکتی ہے۔
یمنی مسلح افراد کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک جارحین یمن سے اپنا محاصرہ ختم نہیں کر لیتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲